MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کے دن گنے جا چکے ، پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے ، شاہد خاقان عباسی

0 406

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،  ہم پارلیمنٹ جائیں گے اور ایک پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے ۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ، پاکستان کے مسائل کا یہی حل ہے کہ ان سے جان چھڑائی جائے ، آج اگر گورنر راج کی ضرورت ہے تو پنجاب میں ہے ، ہم اقدار میں  حصہ نہیں مانتے ، عمران خان کی طرح کرسیوں سے چمٹنا نہیں چاہتے صرف  شفاف الیکشن چاہتے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپیکر بھی آئین وقانون سے بالا نہیں ، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل چھ لگے گا،  اس حکومت سے جلد نجات ملے گی ، عوام نئے مینڈیٹ سے آگے بڑھے گا،نیب نے ملک کی معیشت کومفلوج کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے ، چیئرمین نیب کی نوکری کےدن بھی گنے جا چکے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.