MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آغا عبید کے خلاف درج مقدمہ صحافتی زبان بندی کے مترادف ہے،عارف رانا

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان نے صحافی آغا عبید پر اندراجِ مقدمہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیِ صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔
آزادیِ صحافت کو ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا، اور آغا عبید کے خلاف درج مقدمہ صحافتی زبان بندی کے مترادف ہے۔صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، جو معاشرے میں شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی کو فروغ دیتی ہے۔ صحافیوں کو دباؤ، دھمکی یا قانونی پیچیدگیوں میں الجھانا جمہوری روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اختلافِ رائے یا تنقیدی رپورٹنگ کو جرم نہیں بنایا جا سکتا۔ ایسے اقدامات نہ صرف صحافتی برادری میں بے چینی پیدا کرتے ہیں بلکہ قومی سطح پر اظہارِ رائے کی فضا کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
صوبائی چیئرمین سوشل میڈیا ایسوی ایشن پاکستان عارف رانا نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مقدمے کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور صحافیوں کے آئینی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.