MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی ڈالر،سعودی ریال اور اماراتی درہم سب مہنگے! جانیں 18 فروری کو غیر ملکی کرنسی کے ریٹس

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج 18 فروری 2026 کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 25 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کے نرخ بھی جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق آسٹریلین ڈالر 195.86 روپے میں خریدا اور 200.89 روپے میں فروخت ہوا، کینیڈین ڈالر 203.89 روپے خرید اور 207.43 روپے فروخت رہا جبکہ چینی یوآن 38.25 روپے خرید اور 40.15 روپے فروخت پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یورو کی قیمت خرید 331.18 روپے اور فروخت 334.92 روپے رہی۔ جاپانی ین 1.8143 روپے خرید اور 1.9154 روپے فروخت ہوا۔ سعودی ریال 74.60 روپے خرید اور 75.20 روپے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 76.25 روپے خرید اور 77.25 روپے فروخت پر دستیاب رہا۔ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 380.76 روپے خرید اور 384.48 روپے فروخت کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279.50 روپے جبکہ فروخت 280.00 روپے رہی۔

انٹر بینک میں یورو 330.93 روپے خرید اور 331.52 روپے فروخت، برطانوی پاؤنڈ 380.37 روپے خرید اور 381.05 روپے فروخت ہوا۔ آسٹریلین ڈالر 197.27 روپے خرید اور 197.62 روپے فروخت جبکہ کینیڈین ڈالر 204.87 روپے خرید اور 205.24 روپے فروخت ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح چینی یوآن 40.58 روپے خرید اور 40.66 روپے فروخت، سعودی ریال 74.53 روپے خرید اور 74.66 روپے فروخت، جاپانی ین 1.8244 روپے خرید اور 1.8277 روپے فروخت رہا۔ دیگر کرنسیوں میں سوئس فرانک 363.18 روپے خرید اور 363.83 روپے فروخت، سنگاپور ڈالر 221.33 روپے خرید اور 221.73 روپے فروخت جبکہ تھائی بھات 9.01 روپے خرید اور 9.03 روپے فروخت کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے باعث نرخوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.