MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمیں تعلیم وصحت کی سہولیات چاہیے ، ہدایت الرحمان بلوچ

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دوتحریک کے زیراہتمام حقوق کے حصول غافل حکمرانوں کو غفلت ونیندسے جگھانے کیلئے 20جنوری کو اورماڑہ،3فروری کو پسنی ،10فروری کو سربندن اور27فروری کواوتھل میں کوسٹل ہائی وے پر دھرنے دیے جائیں گے

- Advertisement -

ہر سطح پر تیاریاں جاری ہیں غیر معینہ مدت کیلئے یکم مارچ کو گوادرمیں عوامی احتجاجی دھرناہوگاوزیرا علیٰ وان کی ٹیم نے وعدہ خلافی کی جس کی وجہ سے ہم دوبارہ احتجاج پر مجبورہوئے ہم جائزآئنی حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر جدوجہدکریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرتربت میں احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے کارنرمیٹینگز،وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا

انہوں نے کہاکہ گوادر مکران ڈویژن کے نوجوان وعوام ملکر پورے صوبے کے عوام کو بیدار کریں گے تاکہ مظلوموں کی آوازکو توانائی مل سکیں اور لوٹ مار بددیانتی وغفلت کا خاتمہ ہوجائیں۔ حقوق کے حصول ،مسائل کے حل ،بے حس حکمرانوں ومنتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے نوجوان ،قبائلی عمائدین اورعلمائے کرام ومظلوم عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔حکمرانوں کو بیانات ،ٹویٹس ونوٹس سے نکل کر عملی طور پر ہمارے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.