MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کا قرضہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 70 فیصد پر آگیا: وزیر خزانہ

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کاقرضہ جی ڈی پی کے 74 سےکم ہو کر 70 فیصد پر آگیا ہے، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھاکر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا بلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے سخت مگر ضروری اصلاحات کیں، پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سےکم ہوکر 70 فیصد پر آگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھاکر ادائیگی کا دباؤ کم کیاگیا ہے، بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں قرضوں کی پائیداری کا شفاف نظام نافذ کیا گیا ہے، اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی، گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا ہے۔ قرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اورمضبوط پالیسیوں میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.