MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ! کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ناقابل فراموش کارنامہ؛ دنیا حیران رہ گئی

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گلگت بلتستان (مسائل نیوز)پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی قطب تک اسکینگ مکمل کرلی اور یہ کارنامہ سر انجام دینے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

گلگت بلتستان کے شمشال کی رہائشی ثمینہ بیگ نے انتہائی مشکل اور چیلنجنگ حالات میں یہ تاریخی سفر مکمل کیا۔ ان کی یہ مہم ایکسپلوررز گرینڈ سلیم کے چیلنج کا حصہ تھی جس میں دنیا کے سب سے دور اور مشکل مقامات کو سر کرنے کا عزم شامل ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ثمینہ بیگ نے کہا کہ یہ تجربہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل مگر سب سے معنی خیز سفر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں ہر قدم میں اعتماد، صبر اور خواب پر بھروسے کی ضرورت تھی اور ہر لمحہ انہیں مضبوط بنانے والا تھا۔ ثمینہ نے خاص طور پر نوجوان خواتین کو پیغام دیا کہ اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کبھی ضائع نہیں جاتی۔

انہوں نے اپنے خاندان، ٹیم اور مالی و جذباتی مدد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی پرچم اور اپنے اسماعیلی پرچم کو دنیا کے بلند ترین پہاڑوں اور اب برفانی قطب تک لے جانا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

ثمینہ بیگ وہ پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو اور دنیا کی ساتوں بلند ترین چوٹیوں (Seven Summits) کو سر کیا ہے۔ جنوبی قطب تک اسکینگ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے نام ایک اور تاریخی باب شامل کر دیا ہے جو پاکستانی خواتین اور نوجوانوں کے لیے تحریک کا سبب بنے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.