MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے دروازے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دعوی

10 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اقتدار کی واپسی کیلئے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک طرف عمران خان اسٹیبلشمنت پر حملہ کر رہا ہے دوسری طرف اس سے مذاکرات کے دروازے کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گن پوائنٹ یا طاقت کی بنیاد پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ عمران خان حکومت میں واپس آنا چاہتے ہیں چاہے وہ صحیح راستے سے ہو یا غلط، یہ اس کے اقتدار کی ہوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دباؤ کے حربے استعمال کر رہا ہے اور اقتدار سے نکالے جانے سے قبل وہ اسٹیبلشمنٹ کی تعریفیں کرتا تھا اور اس وقت اسٹیبلشمنٹ درست تھی مگر آج آپ (عمران) اس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حملہ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو جمہوریت کا مطلب تک پتا نہیں ہے، وہ سامراجی ذہن رکھنے والا انسان ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کی حمایت کرے۔خواجہ آصف نے اسٹیبلشمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ 75 برس بعد اسٹیبلشمنٹ نے آئینی اور قانونی کردار اپنایا ہے اور یہ اہم بات ہے کہ بحیثیت سیاست دان ہم اس کردار کا تحفظ کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی شخص یا سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ نے چاہا تو آنے والے وقت میں بھی اسٹیبلشمنٹ کا یہی کردار ہوگا اور ہم اس کردار کی حمایت کریں گے۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا مگر عمران خان قانونی عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاملہ عدالتوں میں آتا ہے تو عمران خان اپنے پسند کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں، عمران خان نے ہم پر مقدمات بند کرنے کا الزام عائد کیا مگر وہ خود بھی اب وہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے واحد ریڈ لائن ملک، اس کا قانون اور آئین ہے اور عمران خان پچھلے چند مہینوں میں کئی بار یہ لائن عبور کر چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

10 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا ہے کہ ابھی انتظار کرنا […]

  3. […] بار آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنےجا رہا ہے‘ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 4 بار آرمی چیف مقرر کیےکوئی […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام […]

  5. […] نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خان سے گھڑی کی فروخت […]

  6. […] نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزیراعظم […]

  7. […] آباد(مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عارف علوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے […]

  8. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو […]

  9. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرکاری زمینوں پر بنے گالف کلبوں کی مالیت اور حکومتی […]

  10. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ ساری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.