وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
پشاور(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اسلام آباد میں اشتہاری قراردیدیا گیا۔
وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 ایم پی ایزبھی اشتہاری قرار دیے گئے۔
- Advertisement -
مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کردیے گئے، پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ، عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ 30 دن تک پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزمان کے اشتہارات آج اخبارات میں شائع کردئیے گئے۔