MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی، پرویز الٰہی

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے آج زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی-ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی- عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے- وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعلی پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.