اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاملات بہت بگڑے ہوئے ہیں۔بہت اہم پوسٹیں خالی ہیں جو بالعموم کسی کو نظر نہیں آتیں۔ان پر تقرریاں کی ہیں اور معاملات کو سدھار رہے ہیں وہ جب سے اس منصب پر آئے ہیں ان کی کوشش رہی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور اب انہیں کوشی ہے کہ قیمتیں کم کی ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزیدکہا کہ نوازشریف کی سوچ یہ ہے کہ ملک ترقی کرے اور عوام کو جلد مشکل سے نکالا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے ملاقات کے دوران کیا۔دوسری جانب وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس ای سی پی کے نئے تعینات کمشنرز کو مبارکباد دی اور پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ترقی کیلئے کارپوریٹ سیکٹر، کیپٹل مارکیٹ، انشورنس اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ریگولیٹر کے طور پر ایس ای سی پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے متعدد ضابطہ کار اقدامات اٹھا کر پاکستان میں مالیاتی اور اقتصادی ترقی میں معاون کے طور پر ایس ای سی پی کے کام کو بھی سراہا۔ ایس ای سی پی کو تعاون فراہم کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کی ٹیم پر زور دیاکہ وہ ملک میں اعلیٰ اقتصادی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے حصول کیلئے تمام شعبوں میں مستقل، شفاف اور مرکوز ریگولیٹری نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے پوری توجہ اور جوش کے ساتھ کام کرے۔
چیئرمین اور ایس ای سی پی کمشنرز نے وفاقی وزیر خزانہ کو نظامی مسائل کو کم کرنے اور انورٹرز کا اعتماد بڑھانے کیلئے کئے جانے والے مختلف ریگولیٹری اقدامات سے آگاہ کیا اور ان کی مکمل حمایت اور تعاون کو مزید یقینی بنایا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.