پہلا انعام 30 لاکھ! 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے فاتحین کون؟
راولپنڈی(مسائل نیوز) نیشنل سیونگز سینٹر راولپنڈی نے نومبر 2025 کے لیے 1500 روپے پرائز بانڈ ڈرا نمبر 104 کے پہلے اور دوسرے انعامات کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلے انعام کا فاتح 30لاکھ روپے جیتے گا جبکہ دوسرے انعام کے تین فاتحین میں سے ہر ایک کو 10لاکھ ملے گا۔ اس کے علاوہ تیسرے انعام کے طور پر 1696 فاتحین کو ہر ایک کو 18ہزار 500 روپے ملیں گے۔
پرائز بانڈ ڈرا نمبر 104 کے مطابق پہلے انعام کی رقم 30لاکھ روپے جیتنے والا بانڈ نمبر 091925 ہے۔ دوسرے انعام کے فاتحین تین ہیں جن کے بانڈ نمبر 106210، 502971 اور 916702 ہیں۔
- Advertisement -
پرائز بانڈ کے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بانڈ نمبرز چیک کریں اور مجاز بینکوں اور پرائز بانڈ دفاتر کے ذریعے باضابطہ طریقہ کار کے مطابق اپنے انعامات وصول کریں۔
1500 روپے کے پرائز بانڈ کے فاتحین پر ان کے ٹیکس فائلنگ کے اسٹیٹس کے مطابق ٹیکس لاگو ہوگا۔ رجسٹرڈ ٹیکس فائلرز پر 15فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ غیر فائلرز پر زیادہ شرح یعنی 30فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
جو افراد ٹیکس فائل کرچکے ہیں ان کے انعامات پر کم ٹیکس کٹوتی ہوگی جبکہ غیر فائلرز کے انعامات سے زیادہ رقم کاٹی جائے گی۔