MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کا ائیر آپریٹرز سرٹیفیکیٹ آڈٹ انسپکشن شروع کردیا

0 34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کا ائیر آپریٹرز سرٹیفیکیٹ آڈٹ انسپکشن شروع کردیا۔

آڈٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی انسپکشن، پی آئی اے کے پائلٹس کا ریکارڈ ٹریننگ کی جانچ پڑتال ہورہی ہے، پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ائیر نیوی گیشن ریکارڈ، عالمی اداروں کے اجازت نامے سمیت مکمل ریکارڈ لازمی تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن کا ائیرآپریٹرز سرٹیفیکیٹ آڈٹ انسپکشن یورپ اور برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کے لیے اہم سنگ میل ہوگا۔

سول ایوی ایشن انسپکٹرز پی آئی اے کے آڈٹ انسپکشن میں طیاروں کی مینٹیننس، سیفٹی منیجمنٹ سسٹم کی بھی جانچ کرینگے، پی آئی اے کاائیر آپریٹرز سرٹیفیکیٹ آڈٹ انسپکشن 16 جنوری تک جاری رہے گا۔

،ذرائع کے مطابق اے او سی آڈٹ انسپکشن ائیرلائن کی مالی حالت، فلائٹ آپریشن، طیاروں کی مینٹیننس، انجینئرنگ، پائلٹس کی ٹریننگ لائسنس اور کسٹمر سروس، سیفٹی منیجمنٹ اور فلائٹ سیفٹی کے بین الاقوامی معیار کو جانچا جاتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.