MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداروں سے کسی بھی معاملے پر اختلافات نہیں چاہتے

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں سے کسی بھی معاملے پر اختلافات نہیں چاہتے۔ انہوں نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں انتخابات چاہتی ہے اس مقصد کیلئے عوامی رابطہ مہم عروج پر ہے،اداروں سے کسی بھی معاملے پر اختلافات نہیں چاہتے پاکستان کا مفاد اداروں اور عوام کی یکجہتی میں ہے اور واحد وفاقی جماعت کی حئیثئت سےتحریک انصاف اسی یکجہتی کا مظہر ہے۔
اس سے قبل ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی بار جب مریم نواز نے فوج سے متعلق ایسا بیان دیا تو آئی ایس پی آر نے اس پر بات نہ کرنے کو ترجیح دی لیکن عمران خان کے بیان پر فیصلہ کیا کہ اس پر بیان دینا ہے لیکن ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔
فواد چوہدری کے بقول مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے نو دس پریس کانفرنسز اس خوشی میں کر دی ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں رہ گیا اور کسی طرح سے عمران خان کو نااہل کیا جائے کیوں کہ وہ نااہل نہیں ہوتے تو حکمراں جماعت خود مان رہی ہے وہ الیکشن نہیں جیت سکتی اور ان کے پاس عوام کی حمایت نہیں ہے. عمران خان نے میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی کی بات کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کیسے آرمی چیف کی تعیناتی کر سکتا ہے؟ آرمی کا اپنا ایک میرٹ آرڈر ہے، عمران خان نے کسی جنرل کا نام نہیں لیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں، وہ خود مان رہے ہیں عمران خان نااہل نہ ہوئے تو وہ الیکشن نہیں جیت سکتے. انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج آٹے کی بوری 104روپے مہنگی ہوگئی ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد توقع تھی ڈالر نیچے آئے گا، آج 6روپے ڈالر مہنگا ہوگیا ہے،پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی گر گئی ہے فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں فوج نے بھرپور سیاسی کردار ادا کیا ،کرپشن پرسابق وزرائے اعظم کی نااہلی میں فوج کا کردار رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگائیں گے اور توقع کریں کہ ہم ری ایکٹ بھی نہ کریں،حکومت الیکشن نہیں کرارہی کیونکہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.