MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل واوڈا نے پراپرٹی ٹائیکون سے 50 ارب روپے کی ڈیل سے متعلق کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتادیں

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پراپرٹی ٹائیکون سے 50 ارب روپے کی ڈیل کے حوالے سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتادیں اور

- Advertisement -

کہا ہے کہ اجلاس میں شہزاد اکبر نے سیل لفافہ دکھایا اور کہا کہ لفافے میں جو مواد ہے وہ ہم ڈسکس بھی نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جواب میں پراپرٹی ٹائیکون نے بہت سے فائدے دیے ہوں گے۔فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فراڈیا قرار پانے والے عمر فاروق سے پی ٹی آئی دور میں اکٹھے پانچ پانچ وفاقی وزیر ملاقاتیں کرتے رہے۔سابق وزیر نے کہا کہ ماضی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے ہونے والی ملاقات وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ہدایت پر ہوئی، ملاقات میں ان کے ساتھ چار اور وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔فیصل واوڈا نے اس سے قبل ٹوئٹر پر عمر فاروق کے ہمراہ تصویر جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کے تحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں، انہیں کوئی ڈر نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.