MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیشنل پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مثبت سیاسی اقدار کو پروان چڑھایا، خواتین عہدیدار

1 516

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین عہدیداران و کارکنان کے لیئے سوشل میڈیا ورکشاپ زیر صدارت صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ منعقد ہوا۔ ورکشاپ کی مہمان خاص مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی تھیں۔ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ نے سوشل میڈیا کی اہمیت، استعمال اور مختلف سائٹس و ٹولز کے مناسبت سے آگاہی فراہم کیا اور خصوصا فیس بک اور ٹوئٹر کو کیسے جاندار اور بہتر انداز سے پارٹی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، سوشل میڈیا نے دنیا کو مزید گلوبلائزڈ کردیا ہے، تیز ترین رابطے اور پیغام رسانی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد جامع اور واضح ہے کہ سوشل میڈیا کو کس طرح پارٹی پالیسیوں و پیغام کی تشہیر اور کسیے عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری اقدار کی علمبردار سیاسی جماعت ہے۔ نیشنل پارٹی سیاست میں سنجیدگی بردباری اور سیاسی احترام کی مکمل قائل ہے۔ جس انداز سے ملک میں طوفان بدتمیزی و سیاسی اقدار و روایات کو روندھا جارہا ہے وہ انتہائی منفی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے سوشل سائٹس میں سیاسی اقدار کو پروان چڑھایا جو کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ کو مذید بہتر انداز سے سوشل میڈیا کو پارٹی کی مضبوطی و متحرک کرنے کے لیے استعمال میں لانا ہوگا تاکہ پارٹی مکمل طور منظم و مستحکم ہوجائے۔قائدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے خاصہ یہی ہے کہ نیشنل پارٹی تربیت و پرورش اور تعلیم کا ادارہ ہیں جہاں سیاسی کارکنوں کو مختلف موضوعات پر سیاسی تربیت و آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، حمیدہ فدا، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن سلمی قریشی، ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمود رند سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے سردیوں کے آغاز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.