مسٹر مارک بریسٹو۔ کو ضلع چاغی نوکونڈی آنے پر خوش آمدید کہتے ہے،ملک دلمراد حسنی
نوکنڈی(مسائل نیوز) قباہلی سیاسی و عوامی اتحاد کے سینررہنما حاجی ملک دلمرادحسنی نے کہا ہے کہ مسٹر مارک بریسٹو۔ کو ضلع چاغی نوکونڈی آنے پر خوش آمدید کہتے ہےانہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان ہونے والے معاہدے شقوں سے عوام کو آگاہ کیا جائےملک دلمراد حسنی نے کہا کہ معاہدے کے تحت ملنے والی فنڈ کو عوام کی اجتماعی رائے سے علاقے کی ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائےفنڈ کو اجتماعی اور بنیادی ضروریات جیسے کہ تعلیم، صحت، پانی بجلی روڈ مواصلاتی کو بہتر بنانےجیسے سہولیات پر خرچ کی جائےتعلیمی اسکالرشپ کو اول ضلع چاغی اور بعد میں رخشان ڈیویژن اور بلوچستان کے طلباء کو موقع دینا چاہیے۔ اور اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر ملنی چاہیے تاکہ قابلِ ،ہونہار اور ضرورت مند طلبہ اس سے استفادہ کر سکیںپروجیکٹ کی ملازمتوں پر پہلا حق ضلع چاغی اور پھر رخشان ڈیویژن بلوچستان کے عوام کا ہونا چاہیئے۔ اور ملازمت کا حصول مکمل میرٹ پر ہونی چاہیئےچونکہ یہ ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ ہے اس لئے تمام تر ترقیاتی کاموں کا معیار انٹرنیشنل کوالٹی کا ہونا چاہیئےپروجیکٹ علاقائی سطح پر عوام کو ایک بہتر معیار زندگی دینے کے لئے باور کراےپروجیکٹ سے متعلق تمام کاموں کی نگرانی و جانچ پڑتال کی لئے علاقائی سطح پر ایک کمیٹی بنائی جاے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی صورت میں فوری طور پر ایکشن لیا جا سکےہر تین ماہ بعد متعلقہ کمیٹی ضلعی انتظامیہ سے میٹینگ کر کہ پروجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔