اسلام آباد(مسائل نیوز)عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔ عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے منوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی، دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے دیتی ہے۔
- Advertisement -
اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کو عبوری ضمانت اسپیشل سینٹرل کورٹ دے سکتی ہے، اگر دائرہ اختیار کا کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ ٹرائل کے دوران ہو گا۔ جس کے جواب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ پیر تک یہ درخواست زیر التوا رکھ لیتے ہیں، تب تک دائرہ اختیار کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اگر دائرہ اختیار کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو یہ عدالت اس کو حل کرے گی۔
سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ ضمنی انتخابات کا معاملہ چل رہا ہے عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے، اسی طرح کے مقدمات لاہور اور کراچی میں بھی ہیں، اس کے علاوہ ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں لہٰذا پیر کو حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے ہک اگر عمران خان نے وہاں جانا ہے تو چلے جائیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کر لی گئی،عدالت نے ایک […]