جعفرآباد کا گوہر نایاب محمد قاسم بگٹی نیشنل یوتھ ایوارڈ یافتہ بھی حالیہ سیلاب متاثرین میں شامل
جعفرآباد (مسائل نیوز)جعفرآباد کا گوہر نایاب (محمد قاسم بگٹی )جعفرآباد کے نواحی گاوں شیر دل بگٹی سے تعلق رکھنے والا لاہور سے 2009میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فائن آرٹس میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والا نوجوان آرٹسٹ خطاط ملک بھر میں

بہترین گیلیگرافی پر نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا جانے والے قاسم بگٹی کو بھی حالیہ سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا بنجر اور پسماندہ علاقے کا نواجوان آرٹسٹ کا گھر گاوں میں موجود اسٹوڈیو جہاں وہ گھنٹوں بیٹا کام کرتا رہا زمین دوز ہوگیا جہاں پر محمد قاسم بگٹی کے بارہ سالہ شب روز کی محنت کو سیلاب اپنے ساتھ بہا لے

- Advertisement -
گیا وہاں اس کے گھر دو بچے بھی ملیریا اور بخار کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے مسلسل بارش اور بارش کے بعد سیلابی ریلے میں محمد قاسم بگٹی اور اس کے خاندان کے گھر منہدم ہوئے وہاں محمد قاسم بگٹی کے بہت سے پینٹنگز بھی سیلابی ریلے کی وجہ سے خراب ہوگئیں جن میں بہت سے پینٹگز لاہور

اسلام آباد کراچی کے آرٹس کی نمائشی مقابلوں میں بھی پروگراموں کی زینت بنے اور اعزازات بھی حاصل کیں جس سے جعفرآباد کےاس نوجوان آرٹسٹ نے اپنے علاقہ کی پہچان کروائی لاکھوں روپے مالیت کی پینٹنگز کو گزشتہ سیلاب نے متاثر کیا لیکن اس دوران دو ماہ گزر جانے کے باوجود منتخب نمائندوں حکومت بلوچستان اور محکمہ ثقافت نے محمد قاسم بگٹی کا حال تک نا پوچھا محمد قاسم بگٹی اپنے گاوں میں اپنے خاندان کے

ٹوٹے پھوٹے مکانات اور اس ملبے پر خیمہ لگا کر بیٹھ گیا کسی سڑک کے کنارے یا عارضی خیمہ بستی کو ترجہی نا دی اپنے ہی گاوں کو مسکن بنایا تاحال کسی تنظیم کسی ادارے یا حکومتی فرد نے اس گوہرنایاب کا حال تک نا پوچھا جس نے ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں کے پررونق اور جگماتی دنیا کو جعفرآباد کے نام سے روشناس کروایا جعفرآباد ضلع کی پہچان کروایا آج اپنی تصویروں پینٹگز گیلیگرافی کے بقیا ملبے پر بیٹھا پرجوش انداز سے روشن مستقبل کے لئے پُر ازم ہے محمد قاسم بگٹی نے
نہ صرف انہیں 2018 اور 2019 میں ملٹری کالج سوئی بلوچستان سے مصوری اور خطاطی میں بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا بلکہ انہیں 2011 میں نیشنل کالج آف آرٹس میں منی ایچر پینٹنگ میں حاجی شریف پرائز سے بھی نوازا گیا۔ قاسم نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ میں داخلہ لیا۔
2005 میں آرکیٹیکچر کراچی اور ڈرائنگ اینڈ پین میں سند حاصل کی۔
[…] نیوز)جعفرآباد کا نوجوان مصور آرٹس قاسم بگٹی ہمت اور حوصلے کا مینار جسے نا سیلاب نے کمزور کیا نا ہی […]