MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، لال حویلی تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا،شیخ رشید

1 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس پر ردِعمل میں کہا کہ 16وزارتوں کی تحقیق اور تفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی اب 3 مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے،لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے،نااہل حکمران اپنے لئے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم مقامی عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی سابق وزیر داخلہ کی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی۔
مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبرمقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق درخواست دائر کرنے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج خورشیدعالم نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹرمتروکہ وقف املاک کونوٹس جاری کردیا۔عدالت نے حکام کو کل مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم دیا۔
گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید اور انکے بھائی کی جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ 7 روز کے اندر زیر قبضہ اراضی یونٹس خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا،جائیداد میں لال حویلی کی جگہ بھی شامل ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی پولیس کی معاونت کیلئے خط لکھا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے 19 اکتوبر کو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) شیخ رشید کو ایف بی آر کا بھی بلاوا آ گیا،سابق وزیر داخلہ کو طلبی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.