بھارتی فلموں میں کام کرنے والی لڑکی کا کنوارہ ہونا کیوں ضروری ؟بڑی اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا
ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ماہیما چوہدری کا کہنا ہے کہ اب فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ تبدیلی آچکی ہے اور مختلف کرداروں میں اداکاراؤں کو قبول کیا جانے لگا ہے، پہلے تو یہ ٹرینڈ تھا کہ ہیروئن ایک ایسی کنواری ہونی چاہیے جس نے کبھی بوسہ بھی نہ لیا ہو۔ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ماہیما چوہدری نے کہا کہ اب فلم انڈسٹری ایک
ایسی سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں خواتین کو برابری کا درجہ دیا جانے لگا ہے، خواتین کو پہلے کی نسبت اچھے رول، پیسے اور انڈورسمنٹس ملنے لگی ہیں۔اداکاراؤں کی پردے کی زندگی بھی لمبی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں اداکارہ کا ریلیشن شپ، شادی اور بچے اس کے کریئر کو متاثر کرتے تھے، اسی لیے اداکارائیں کئی کئی سال تک اپنے معاشقے چھپاتی تھیں ، اگر کسی اداکارہ کا ریلیشن شپ ظاہر ہوجاتا تو اس کا کریئر داؤ پر لگ جاتا تھا ۔ اگر شادی شدہ اداکارہ ہوتی تو اس کا کریئر ختم ہونے کے قریب پہنچ جاتا تھا اور اگر بچے ہوتے تو کریئر مکمل طور پر ٹھپ ہوجاتا تھا۔ پہلے زمانے میں ہیروئن ایسی چاہیے ہوتی تھی جو انتہائی پاک صاف ہو، اتنی کنواری ہو کہ اس نے کبھی بوسہ بھی نہ لیا ہو۔ماہیما چوہدری کے مطابق اب بالی ووڈ میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اب اگر کوئی اداکار یا اداکارہ ریلیشن شپ میں ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب رول بھی زیادہ ملتے ہیں، پہلے تو اگر کسی نے ماں کا رول کرلیا تو اس کو دوسرا کوئی رول ملنا لگ بھگ ناممکن تھا۔
[…] کے نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ کنواری لڑکی ولی کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتی۔ لڑکی اپنے ولی […]