MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عائشہ عمر کا شو ناقابلِ پابندی؟ پیمرا کی بے بسی کی اصل وجہ کیا ہے؟

0 153

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)اداکارہ عائشہ عمر کے مجوزہ ڈیٹنگ ریئلٹی شو لازوال عشق کے خلاف عوامی سطح پر شدید غم و غصے کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اس معاملے پر باضابطہ موقف جاری کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شو کے پرومو کی اشاعت کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے اسے اسلامی اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے فوری پابندی کا مطالبہ کیا۔ 12 ستمبر کو جاری ہونے والے پہلے اردو ڈیٹنگ شو کے ٹیزر نے دیکھتے ہی دیکھتے تنقید کی ایک لہر کو جنم دیا۔

ٹوئٹر (ایکس) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پربائیکاٹ لازوال عشق اور بائیکاٹ عائشہ عمرجیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے اور صارفین کی جانب سے پیمرا اور وزارتِ اطلاعات سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ادارے کو اس پروگرام کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں تاہم وضاحت کی گئی کہ لازوال عشق کو پاکستان کے کسی بھی ٹی وی چینل پر نشر کرنے کے لیے تاحال کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

بیان میں مزید کہا گیا کہ پروگرام کا پروموشنل مواد صرف سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جبکہ پیمرا صرف ٹی وی چینلز کے لیے لائسنس جاری کرتا ہے، ڈیجیٹل مواد اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

اس وضاحت کا مطلب ہے کہ جب تک شو کسی ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہوتا اس پر پیمرا کی قانونی گرفت ممکن نہیں۔

دوسری جانب تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے شوز معاشرتی اور خاندانی نظام کو کمزور کرتے ہیں اور غیر اخلاقی رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔ شو کے فارمیٹ کو بین الاقوامی ریئلٹی شوز جیسے سپلٹس ویلا اور لو آئی لینڈ سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے۔

پروگرام کی تفصیلات کے مطابق، اس میں چار نوجوان جوڑوں کو 100 دن کے لیے ایک پرتعیش حویلی میں ایک ساتھ رکھا جائے گا جہاں وہ مختلف چیلنجز میں حصہ لیں گے ڈیٹس پر جائیں گے اور انعامات کے لیے مقابلہ کریں گے تمام تر سرگرمیاں عائشہ عمر کی نگرانی میں اور چوبیس گھنٹے کیمرے کی آنکھ کے سامنے ہوں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.