MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمر شاہ کی جدائی پر ننھا وی لاگر شیراز غم سے نڈھال، ویڈیو دیکھ کر دل بھر آئے

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سوشل میڈیا پر معصومیت سے دل جیتنے والے چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی اچانک وفات نے نہ صرف ان کے مداحوں کو غمزدہ کیا بلکہ ان کے قریبی دوست محمد شیراز کو بھی رلا دیا۔

شیراز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ساتھ موجود تھا۔ ویڈیو میں شیراز نے عمر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ ہمارے پیارے دوست عمر شاہ اب ہم میں نہیں رہے۔ جب میں اسکول سے واپس آیا تو ان کی موت کی خبر سنی جو میرے لیے بہت تکلیف دہ تھی۔

شیراز نے یہ بھی کہا کہ وہ اب تک اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہا کہ عمر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ویڈیو کے اختتام پر شیراز نے عمر شاہ کی مغفرت کی دعا بھی کی اور ان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی، جس نے دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح پاکستان کے مشہور ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ جو پیچھے تو دیکھو جیسے جملے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے نے فیس بک کے ذریعے اپنے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی خبر دی تھی۔

- Advertisement -

اہلِ خانہ کے مطابق، عمر کی طبیعت رات میں اچانک خراب ہوئی۔ انہیں قے کی شکایت ہوئی جس کے بعد کوئی چیز ان کی سانس کی نالی میں پھنس گئی۔ فوری طور پر انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے عمر جانبر نہ ہو سکے اور فجر کے وقت خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

ننھے عمر کی موت نے ہزاروں دلوں کو غمزدہ کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں اور خراجِ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.