MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔

پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور قوم کے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.