MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارشیں کب تک جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی

1 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گوادر،پسنی،کوئٹہ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سرگودھا، اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم، ڈی جی خان، منڈی بہاوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویڑن میں بھی باران رحمت سیموسم خوشگوار ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.