MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

2 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب کے 14 اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر پولنگ جاری جب کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

صوبائی اسمبلی کی ان بیس نشستوں پر مجموعی طور پر 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے۔

پولنگ کے لیے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1900 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ضمنی انتخاب میں امن و امان کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

انتخاب کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی سڑکوں پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے علاوہ ازیں فوج کو اسٹینڈ بائی پوزیشن پر تیار رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

وزارت داخلہ میں ضمنی الیکشن کے موقع پر مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیاہے،مانیٹرنگ سیل صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سینٹرز اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ منسلک ہے، یہاں سے انتخابی حلقوں میں امن و امان کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنی برتری برقرار رکھنے کیلئے 20 میں سے 9 نشستیں جیتنا ضروری ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی بیس نشستوں پر 17 جولائی کو ہو نے والے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی رکنیت ختم کردی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)16 پاک فوج کےجوان پنجاب میں ضمنی انتخابات کےپولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) گذشتہ روز مسلح گارڈ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.