ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ ہو گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک بھر میںٹ بجلی کا شارفال 6 ہزار 465 میگاواٹ ہو گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 259 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 724 میگاواٹ ہے۔
- Advertisement -
اعداد و شمار کے تحت پانی سے 5 ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 761 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 148 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 500 میگاواٹ ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے ایک ہزار 238 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں بجلی […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 7 ہزار 787 میگا واٹ ہو گیا ہے، جس کے باعث لوڈ شیڈنگ […]
[…] آباد(مسائل نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا […]
[…] آباد(مسائل نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بجلی کی طلب 26 ہزار اور […]