MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ممنوعہ فنڈنگ، ن لیگ کا سوشل میڈیا پر عمران خان کے خلاف مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

1 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئیں ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، عمران دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا، پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے جن سے مریم نواز خطاب کریں گی، ورکرز کنونشنز کے لیے پارٹی کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت نے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا گیا ہے، حکومت پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 اورایکٹ2017 کے تحت کارروائی کی پابند ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑ ونگا ، آئندہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.