MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں ہیٹ ویوکامقابلہ کرنےکیلئےصوبائی انتظامیہ متحرک

0 390

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدید لہر کا مقابلہ کرنے کےلیے صوبائی سیکرٹری بلدیات نےصوبے بھر میں مقامی انتظامیہ کو ریپیڈ رسپانس سینٹرز اور عارضی واٹر پوائنٹس لگانے کا حکم دے دیا۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹرنعیم رؤف نےبتایا کہ مقامی انتظامیہ سےدستیاب فعال اور غیرفعال واٹر ٹینکس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سڑکوں پر وقفے وقفے سے ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤکیا جائے گا اور اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشنزاورڈسٹرکٹ کونسلز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹرنعیم رؤف نےبتایا کہ پبلک پارکس، بس اسٹیشنزاور دیگر مقامات پر پانی کے ٹھنڈے کولرز اور واٹر ٹینکس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.