MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے ؛ فواد چوہدری

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے ملک نرم انقلاب کے لیے تیار ہے ‘ انشاءاللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا ‘ اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے اس کے لیے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک پر امن ہے لیکن میں خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہ کرنا کہ ہماری تحریک تبدیل ہو، اگر ہمیں دیوار سے لگایا تو ملک تو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا، پولیس، فوج ہماری ہے، کبھی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہیں گے، ہماری تحریک پُرامن رہے گی، ملک کا کبھی نقصان نہیں کیا، نہ ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ بھارت، نہ یورپ اور نہ ہی امریکہ کے خلاف ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف جو سازش ہوئی اس کا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مداخلت تھی یا سازش تھی ، بہت بڑے سطح پر ہمارے ملک کے خلاف عالمی سازش ہوئی، بیرونی سازش بھی ہے اور اندرونی بھی اور اس سازش کے نتیجے میں ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، ین چار ماہ پہلے پتا چلا کہ امریکہ سفارت خانے میں اپوزیشن سے ملاقاتیں شروع کیں ، ہماری پارٹی کے لوٹا ہونے والے ارکان سے بھی امریکہ کے سفارتخانے میں ملاقاتیں کی گئیں ، کئی صحافی جو اس سازش میں شریک تھے انہوں نے بھی امریکی سفارت خانے میں ملاقاتیں کیں ، لوگوں نے کہا کہ تمہاری جان کو خطرہ ہے، مگر میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی قوم کی آزادی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصومانہ سوال تو یہ ہے کہ وزیراعظم تو میں تھا وہ دھمکی کس کو دے رہے تھے؟ وہ کس کو کہہ رہے تھے کہ عمران خان کو ہٹاؤ؟۔ عمران خان نے کہا کہ آج مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ میچ فکس ہے، اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستان کا کوئی وزیراعظم امریکہ کی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا، رات کو 12 بجے جو عدالتیں کھولیں یہ بات ساری زندگی میرے دل میں رہ جائے گی ، کیا سپریم کورٹ کو اس مراسلے یا سائفر کی تحقیق نہیں کرانی چاہیے تھی؟ جب ہمارے ارکان قومی اسمبلی اپنے ضمیر بیچ رہے تھے تو کیا سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھے؟ میں نے وہ کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کو عدالتیں کھول دیں؟۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.