حکومتی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے،مولانا ہاشمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ لاکھوں شہریوں وعوام کے اجتماعی سلگتے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے 20فروری کو کوئٹہ کو حق دودھرنادیاجائیگا۔تاجر،عوام الناس،نوجوانوں اورشہریوں سے شرکت کی استدعاہے۔شہرکے لاکھوں عوام دیگر موروثی ،لسانی ،فرقہ واریت کی سیاست کرنے والی مقتدرپارٹیوں اورمنتخب نمائندوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئی ہے
- Advertisement -
جماعت اسلامی نے اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجود عوام کی بھر پورخدمت کی ۔انہوںنے کہاکہ بدامنی وبدعنوانی اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم ہے ہسپتال بند ،ڈاکٹرزاحتجاج پر،یونیورسٹی بند طلباءاحتجاج پر،سرکاری دفاتر بند ملازمین وآفیسرزاحتجا ج پر جبکہ عوام کو سننے ،مسائل کو حل کرنے والاکوئی نہیں ۔
شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،گیس پریشرمیں کمی ،ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر،وزراءمنتخب نمائندے غافل وخاموش ہیں جماعت اسلامی ان مسائل پر احتجاج کر رہی ہے ہم عوام کو جائز آئینی قانونی حقوق کے حصول کیلئے تیار کررہے ہیں ۔