MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں نہ جمہوریت ہے نہ جمہوری حکومت ہے، حافظ حمد اللہ

0 525

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مخالفین کو تشدد اور انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے آج کے ہٹلر ثابت ہوچکے ہیںمحسن بیگ پر تشدد آزاد صحافت پر تشدد ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا محسن بیگ کا جرم ہے۔

- Advertisement -

حافظ حمداللہ نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ محسن بیگ پر تشدد آزاد صحافت پر تشدد ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا محسن بیگ کا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ جمہوریت ہے نہ جمہوری حکومت ہے، آمریت ہے،

عمران خان مخالفین کو تشدد اور انتقام کا آئے روز نشانہ بناتے ہوئے آج کے ہٹلر ثابت ہوچکے ہیں۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپا چادر اور چاردیواری کے تقدس کی توہین اور پامالی ہے، قانون کے چوکیداروں کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری قانون کی توہین ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.