MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2ارب روپے اضافہ کی منظوری

0 624

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2ارب روپے اضافہ کی منظوری دیدی جس کے بعد انڈومنٹ فنڈز کی کل مالیت 6ارب روپے تک پہنچ گئی ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ارسال کی گئی

- Advertisement -

سمری جس میں بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں اضافے کی استدعا کی تھی میں aمزید 2ارب روپے اضافہ کی منظوری دیدی وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد بی اے ای فنڈ کی کل مالیت 6ارب روپے تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہاکہ فنڈ کی سیڈ منی میں اضافہ کا مقصد مریضوں کے علاج معالجہ کے پروگرام کو مزید مستحکم کرنا ہے

بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ ملک کا منفرد پر وگرام ہے جو غریب اور مستحق افراد کو بلاتخصیص بہتر علاج معالجہ کی سہولت دیتا ہے بی اے ای فنڈ سے موذی امراض میں مبتلا غریب اور نادار افراد کو علاج کی سہولت دی جارہی ہے بی اے ای فنڈ کے پینل پر کوئیٹہ کے علاوہ ملک کے دیگر اسپتال بھی ہیں کینسر جگر دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد علاج معالجہ کے پروگرام سے مستفید ہو رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.