افسوس بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں، رمیز راجہ
لاہور(مسائل نیوز) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا، بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، نوے کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی۔
[…] آباد (مسائل نیوز)قومی ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد شاداب خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔تفصیلات […]