MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہتک عزت کیس، تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

1 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ءاور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

- Advertisement -

عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 13فروری کو طلب کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے سعید غنی نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگاکر ملزم نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سندھ میں مجھے قائد حزب اختلاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.