MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں 3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائش

1 421

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چھتیس گڑھ(ویب ڈیسک ) بھارت کے ایک گاو ں میں عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تین آنکھیں ہیں اور ناک کے 4 سوراخ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گاو ں راج نند میں ایک گائے نے عجیب و الخلقت بچھڑے کو جنم دیا۔

اس خبر کا پھیلنا تھا کہ لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلئے آنے لگے۔مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گاو ں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔اس سے قبل بھارت کے گنگاپور گاو ں میں ایک بکری نے بچہ جنا تھا جو انسانی شکل و صورت کا حامل تھا۔

- Advertisement -

بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا تھا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ لوگوں نے اس بچھڑے کی پوجا پاٹ بھی شروع کردی اور اس پر پیسوں کے ہار بھی چڑھائے۔ کئی لوگ اسے مقدس سمجھ رہے ہیں تو دوسری جانب کچھ لوگ اسے سائنس کا کوئی معمہ قرار دے رہے ہیں۔

بچے کے جسمانی اعضاءمیں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل تھا جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہہ تھا اور جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.