MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کم پانی میں زیادہ پیداوار جدید زراعت کی بنیادی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0 43

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

بلوچستان میں ہائیڈروپونکس کی سہولیات کے قیام اور باغبانی کے فروغ کے منصوبے کی منظوری

ہائیڈروپونکس منصوبہ ابتدائی طور پر بلوچستان کے دس اضلاع میں شروع کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ

منصوبے کی کامیابی کی بنیاد پر دیگر اضلاع تک مرحلہ وار توسیع دی جائے گی، اجلاس میں اتفاق

پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں صوبے کے آبپاشی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ

بلوچستان میں جاری ڈیمز کے منصوبوں سے متعلق حکام کی جامع بریفنگ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کم پانی میں زیادہ پیداوار جدید زراعت کی بنیادی ضرورت ہے

 

زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیح ہےہائیڈروپونکس منصوبہ بلوچستان کے کسانوں کے لیے نئی معاشی راہیں کھولے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

- Advertisement -

آبپاشی اور ڈیمز کے منصوبے صوبے کے زرعی مستقبل کے ضامن ہیں

گودار میں زیر تعمیر ڈیمز کو صرف آبنوشی کے مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جائے گا

گودار میں دو سال سے زائد عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے قلت آب کے سنگین مسائل ہیں

پائیدار ترقی کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ عملی اقدامات ناگزیر ہیں

گوادر میں زیر تعمیر ڈیمز منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے

اجلاس میں صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے میر صادق عمرانی، میر علی حسن زہری کی شرکت

اراکین اسمبلی انجنیئر زمرک خان، حاجی علی مدد جتک، میر عبدالمجید بادینی بھی اجلاس میں شریک

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر ، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون سمیت متعلقہ حکام کی شرکت

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.