MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں، بیٹے والی گاڑی ریکور ہوچکی ہے، کرنل (ر) انعام الرحیم

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا ہے کہ فیض حمید جن جن لوگوں کے ذریعے جیل میں عمران خان سے رابطوں کی کوشش کرتے رہے، سب کے شواہد موجودہیں۔ جنرل فیض نے ٹاپ سٹی کے مالک کی دو قیمتی گاڑیاں اٹھا کر اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو گفٹ کر دیں، چیف جسٹس کے بیٹے والی گاڑی ریکور ہو کر اس کیس کا حصہ بن چکی ہے۔ جنرل فیض یہ سب اس یقین کے ساتھ کر رہے تھے کہ بطور سابق آئی ایس آئی چیف کوئی انہیں ہاتھ نہیں لگائے گا اور معاملات دبے رہیں گے مگر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ اب پہلے اپنا ہاؤس اِن آرڈر کرنا ہے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے شواہد دیکھے ہیں، 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب کئی ملزمان اور یوٹیوبرز جنرل فیض کے فارم ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے۔ فیض حمید 9 مئی کے وقت، اس سے پہلے اور بعد میں ان سے رابطے میں تھے۔ وہ آئے روز اپنی موبائل سِم بدلتے تھے اور پھر کسی ایک کو فون کر کے بتاتے تھے یہ میرا نیا نمبر ہے سب کو بتا دو، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کے ساتھ جڑے ہر شخص کا فون ریکارڈ ہو رہا تھا، ہر نئی سم ڈلنے کے پندرہ بیس منٹ میں ریکارڈنگ سسٹم میں آجاتی تھی۔

انعام الرحیم کے مطابق جنرل فیض کی گرفتاری کےبعد فوج نے ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لیا تو اس میں بہت سے ٹاپ سیکرٹ ڈاکومنٹ ملے جو وہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے۔ ان سے ملنے والے ثبوتوں کے مطابق جنرل فیض پی ٹی آئی کے سیاسی راہنماوں، یوٹیوبرز سے رابطے میں تھے اور ان کو ہاتھ سے لکھے ٹویٹس اور یوٹیوب پروگرام کے لیے مواد بھیجتے تھے جو قبضے میں لیے جا چکے ہیں۔ جنرل فیض یہ سب شوقیہ تحریری طور پر کر کے اپنے پاس فائل میں رکھتے تھے تاکہ وقت آنے پر استعمال کر سکیں مگر انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اپنے ہی خلاف ثبوت جمع کر رہے ہیں۔ جنرل فیض سے جو چیزیں برآمد ہوئی ہیں وہ انہوں نے سمری ٹرائل میں مان لی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.