MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مقدمے میں عدلیہ کی آزادی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں ، چیف جسٹس پاکستان کے سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مقدمے میں عدلیہ کی آزادی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں ،پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے،کوشش کریں گے آئندہ سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی بنچ کا حصہ ہیں ،پارلیمنٹ سے منظور ترمیمی بل کو چار مختلف درخواست گزاروں نے چیلنج کررکھا ہے،درخواستوں میں پارلیمنٹ سے منظور ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مقدمے میں عدلیہ کی آزادی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں ،پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے،کوشش کریں گے آئندہ سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے ، ساتھی ججز کی دستیابی سے ہی آئندہ سماعت مقرر کی جائے گی ۔

سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، عدالت نے کہاکہ نئی تاریخ تحریری حکم نامے میں بتائی جائے گی، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ، اٹارنی جنرل، سیاسی جماعتوں، سپریم کورٹ بار ،وفاق اور وزارت قانون کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں،صدر اوروزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.