MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی

2 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔پیٹرول پر آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔ذرائع وزارتِ پیٹرولیم نے بتایا کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔وزارت ِپیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر لیوی 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر لیوی 90 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں ردو بدل […]

  2. […] نیوز) حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی5روپے بڑھا دی۔ذرائع کے مطابق ڈیزل پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.