MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی

1 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تیل سے متعلق بلاول بھٹو کے انکشاف سے حکومتی وزرا کے بیانات میں کھلا تضاد سامنے آگیا، چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر نظرثانی اور معیشت کی بحالی میں مدد کا مطالبہ بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس احتجاج کرتے رہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.