مرحوم کی وفات سے بلوچستان ایک مذہبی سیاسی اور خیر خواہ رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ،ضیاءاللہ لانگو
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سابق سینیٹر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی عبدالستار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے بلوچستان ایک مذہبی سیاسی اور خیر خواہ رہنما سے محروم ہوگئے ہیں
- Advertisement -
مفتی صاحب درس وتدریس کے علاوہ پارلیمانی سیاست اور علاقے میں خیر خواہی کے حوالے سے پیش پیش تھے انکی وفات سے پیدا ہونے والی خلا مدتوں پر نہیں کی جاسکےگی صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ وہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کی اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔