MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرولیم قیمتو ں میں بڑی کمی متوقع اوگرانے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،حتمی اعلان وزیر اعظم شہباز شریف آج پیر کے روز کریں گے ،ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔اوگرای کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.