MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اور ترکی کا بڑا معاہدہ، سمندر کی تہہ میں چھپا خزانہ تلاش کرنے کی تیاریاں شروع!

0 103

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

اسلام آباد(مسائل نیوز)ملکی توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی نے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں تیل اور گیس کے ذخائر کی مشترکہ تلاش اور ترقی کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت ٹی پی او سی نے انڈس سی بیسن کے “آف شور ایسٹ انڈس بلاک” میں 25 فیصد شراکت حاصل کر لی ہے اور آپریٹرشپ (منصوبے کا انتظامی کنٹرول) بھی سنبھال لیا ہے۔ اس کے ساتھ ترکی کی جدید ٹیکنالوجی اور آف شور ماہرین کا تجربہ پاکستان میں متعارف ہو گا۔

- Advertisement -

ماری پیٹرولیم (MPCL) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کو اس منصوبے میں 20، 20 فیصد حصہ دیا گیا ہے، جب کہ پی پی ایل 35 فیصد شیئر برقرار رکھے گی۔

دونوں حکومتوں نے “پاک-ترکی اسٹریٹجک آف شور معاہدے” کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد دوطرفہ توانائی تعاون کو وسعت دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

حکام نے اس معاہدے کو ایک “تبدیلی لانے والا سنگ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے وسیع ساحلی وسائل کو بروئے کار لانے اور درآمدی توانائی پر انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

توانائی ماہرین نے اس شراکت داری کو پاکستان کے کمزور تیل و گیس کے شعبے کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے، جو طویل عرصے سے سرمایہ کاری کی کمی اور بنیادی ڈھانچے کی مشکلات کا شکار رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.