MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیویزنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈ بی کا انعقاد کیا۔

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان میں نیشنل انٹر ڈیویزنل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز کیا گیا۔اس چمپئن شپ میں پاکستان کے مختلف ڈسٹرکٹ سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔جس میں سرگودھا،کوہاٹ، کراچی،مردان،راولپنڈی،کراچی،ملتان اور کوئٹہ نے حصہ لیا۔ایونٹ میں چیف گیسٹ سیکریٹری سپورٹ محمد اسحاق جمالی صاحب ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل دورہ بلوچ،ڈائیریکٹر ایکٹیویٹیز آصف لانگو،سیکریٹری جنرل بلوچستان اولمپکس ایسوسیشن شیر محمد ترین صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔سیکریٹری سپورٹ محمد اسحاق جمالی صاحب نے چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ٹرافی کی نمائش سے کیا اور کلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا

- Advertisement -

۔سیکریٹری سپورٹ اسحاق جمالی نے اپنے خطاب میں پاکستان بھر سے نیشنل انٹر ڈیویزنل باسکٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بلوچستان میں خوش آمدید کہا اور سپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ہم سپورٹ ڈیپارٹمنٹ ہر سپورٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور باسکٹ بال اے گریڈ چمپئن شپ بھی اپنے بلوچستان میں کرانا چاہتے ہیں۔سیکریٹری سپورٹ نے ڈی جی سپورٹس دورہ بلوچ،آرگنائزنگ ٹیم اور تمام آفیشلز کو اس کامیاب چمپئن شپ پر سراہا اور ایسے مزید سپورٹ ایونٹ انعقاد کرنے کی توقعات رکھتے ہیں۔18 سال بعد بلوچستان میں پہلی نیشنل انٹر ڈیویزنل باسکٹ بال چمپئن شپ ہو رہی ہے اور سپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور وعدے کے تکمیل کی ہے کہ یہاں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینگے اور سپورٹ ایونٹ کراتے رہے گے۔بلوچستان ہاکی اور فٹبال گولڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد ہوا اس کے پورا بعد چھبیس اکتوبر سے بیڈ منٹن رینکنگ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ دس نومبر سے ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اور اسی دوران پندرہ نومبر سے سندھ بلوچستان کا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔اسی طرح سبی ،خضدار، ڈیرہ مراد اور دیگر ڈسٹرکٹ میں بھی چمپئن شپ کرائے جائیں گے

۔اس سال کا کلینڈر سپورٹ کے لئے بہت ہی دلچسپ بنایا گیا ہے ایک کے بعد ایک ٹورنامنٹ کرائے کا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان میں سپورٹ کو ایک اعلی مقام تک پہنچا دیں۔نیشنل انٹر ڈیویزنل باسکٹ بال چمپئن شپ کے پہلے روز چار میچر کھیلے گئے ابتدائی میچز میں راولپنڈی اور مردان آمنے سامنے، دوسرا میچ کراچی اور کوہاٹ کے درمیان کھیلا گیا، تیسرا میچ سرگودھا اور کوئٹہ جبکہ آج کا آخری اور چھوتا میچ ملتان اور ڈی آئی جی خان کھیلا گیا۔ یہ چمپئن شپ بیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔ کل پہلا میچ سرگودھا اور مردان ،دوسرا میچ ملتان اور کوہاٹ، تیسرا راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ چھوتا میچ ڈی آئ جی خان اور کراچی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.