MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں سوئی گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، مرکزی انجمن تاجران

0 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ بلوچستان سے ملاقات کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس میسر نہیں مختلف شہروں میں جگہ جگہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں اکثر علاقوں میں لوگوں نے گیس کی پریشانی کی وجہ سے روڈز بھی بلاک کئے ہےں لیکن بالا کام نے آج تک نوٹس نہیں لیا پچھلے سال گورنر بلوچستان سے ملاقات کے دوران گیس کے اعلی قیادت بھی موجود تھے جنہوں نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اس سال گیس کے لوڈشیڈنگ اور مسائل کو حل کریںنگے مگر سال بھی گزر گیا ابھی 2023 کا اختتام ہو رہا ہے اور گیس کے پائپ لائنوں کام کو مکمل نہیں کیا گیا جس سے پورے بلوچستان کی طرح کوئٹہ کی تمام دور دراز علاقوں اور اطراف میں گیس میسر نہیں گیس کی بندش کی وجہ سے لوگ مجبور مہنگے داموں گیس سلنڈر لے رہی ہے جس کا بوجھ عوام برداشت نہیں کرسکتے حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان گورنر بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی گورنمنٹ سے رابطہ کرکے بلوچستان کے گیس کے مسائل کو فل فور حل کر وائیں عوام کو گیس کی سہولت میسر کی جائے تاکہ عوام سردی کی وجہ سے بیماریوں سے بچ سکے وگرانہ تاجر برادری پورے بلوچستان کی طرح کوئٹہ شہر میں گیس دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کرینںگے جس کی تمام تر ذمہ داری گیس حکام پر ہوگی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.