MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف ووٹوں میں مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی سے آگے

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد (مسائل نیوز)فیصل آباد این اے 108 میں تحریک انصاف ووٹوں میں مسلم لیگ ن سے آگے ہے، پی ٹی آئی امیدوار عمران خان22188 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگی عابد شیرعلی16161 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 108 فیصل آباد کے354 پولنگ اسٹیشنز میں 90 کے غیرحتمی نتائج آگئے ہیں، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان22188 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیرعلی16161ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
تاہم ابھی باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

- Advertisement -

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رہا۔ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔
قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.