فلم ہٹ ہوگی یا صرف ٹائم پاس؟ ورن دھون کی نئی کامیڈی فلم کا ٹریلر جاری
ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی کامیڈی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں جھانوی کپور، سنیا ملہوترا اور روہت سراف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فلم 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی تقسیم پی وی آر انوکس کرے گا جو ملک کے 111 شہروں میں 11,700 سے زائد سینما ہالز چلاتا ہے۔
- Advertisement -
یوٹیوب پر جاری ہونے والے ٹریلر کو گزشتہ 18 گھنٹوں میں تقریباً 28 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جہاں ناظرین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے بھارتی صارفین کو امید ہے کہ ورن دھون کی یہ فلم کامیاب ثابت ہوگی جبکہ کچھ نے تبصرہ کیا کہ انہیں یقین نہیں کہ ورن دھون دوبارہ بدلہ پور جیسی کامیاب فلم بنا پائیں گے۔
اس کے علاوہ منیش پال اور اکشے اوبروئے بھی معاون کرداروں میں شامل ہیں۔ ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم ہلکے پھلکے مزاح اور دلچسپ کہانی پر مبنی ہوگی جیسا کہ پرانی بھارتی فلموں میں ہوتا آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم دسہرہ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔