MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شادی کا خوف یا اغوا کا معاملہ؟ کورنگی کا گمشدہ دولہا 5 روز بعد گھر واپس آگیا

0 124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی کے ضلع کورنگی کی مدینہ کالونی میں شادی کے دن لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب واپس گھر پہنچ گیا ہے، جہانزیب شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا لیکن وہاں سے واپس نہ آنے پر اس کے اہلخانہ نے گمشدگی کی پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی۔

جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے علاقے کے لوگوں میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر مختلف قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد جہانزیب کی گمشدگی کی شکایت تھانہ زمان ٹاؤن میں اس کے والد کی طرف سے درج کرائی گئی تھی۔ والد نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانزیب شادی کے دن شام 6 بجے سیلون گیا تھا لیکن ساڑھے 7 بجے سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا تاہم پانچ دن کے بعد اچانک وہ گھر واپس لوٹ آیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جہانزیب سے اس لاپتا ہونے کے معاملے پر تفتیش جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا پولیس نے جہانزیب سے اس حوالے سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

جہانزیب کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ابھی وہ صورتحال کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے کیونکہ جہانزیب کی حالت ایسی نہیں کہ وہ وضاحت دے سکے۔

والد کا الزام تھا کہ جہانزیب کو اغوا کیا گیا ہے تاہم پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پورے ملک خاص طور پر کراچی میں شادی کے دن دلہا کے لاپتا ہونے پر عام طور پر تنقید ہوتی ہے اور سوشل میڈیا پر ایسے واقعات پر تبصرے بھی بڑھ جاتے ہیں۔

کراچی میں بڑھتی ہوئی سٹریٹ کرائمز اور خراب ہوتے ہوئے قانون و نظم کی صورت حال کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو چوری، لوٹ مار اور اغوا جیسے جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا یہ واقعہ بھی ایک جھلک ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.