نماز پڑھتے مسلمانوں کی نقل کرتے امریکی بچے؛ دیکھیں ایمان تازہ کر دینے والی ویڈیو
واشنگٹن (مسائل نیوز)سوشل میڈیا پر دو ننھے امریکی بچوں کی ایک دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک پارک میں نماز پڑھتے مسلمانوں کی نقل کرتے ہوئے نماز کے ارکان ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کھلے پارک میں مسلمان مرد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے سامنے کھیلتے ہوئے دو امریکی بچے ان مناظر سے متاثر ہو کر نماز کے ارکان کی نقل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ دونوں بچے سجدہ، رکوع اور قیام کی حرکات کو اپنی معصوم انداز میں دہرا رہے ہوتے ہیں۔
یہ منظر سوشل میڈیا صارفین کے لیے نہایت دل کو چھو لینے والا ثابت ہوا اور ویڈیو تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین اسے بین المذاہب ہم آہنگی، معصومیت اور انسانیت کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔
- Advertisement -
کئی افراد نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بچوں کے دل صاف ہوتے ہیں اور وہ کسی بھی مذہب، رنگ یا قوم سے بالا تر ہو کر صرف عمل دیکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اسلام کے حسن اور اثر انگیزی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اسلام عمل سے پھیلا ہے۔ آج ہم مسلمانوں میں عمل ختم ہوگیا۔ صرف دعوے رہ گئے ہیں۔ ہم سب کی تبلیغ کررہے ہیں مگر افسوس ہے ہم خود مسلمان بننے کو تیار نہیں ہیں۔
کچھ صارفین نے اس عمل پر تنقید بھی کی۔ ان کا ماننا ہے کہ عوامی مقامات پر نماز کی نمائش سے دین کا تقدس متاثر ہو سکتا ہے۔ ایک ناراض صارف نے لکھا کہ رِیائی کرنے والے ان دکھاوے کی نماز پڑھنے والوں کی پٹائی کرنی چاہئیں۔ انہوں نے دین کو نمائش بنا دیا ہے۔
ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا کہ نماز کا مطلب ہے دنیاوی خیالات سے ہٹ کر پرسکون ماحول میں عبادت جس کے لیے مساجد اور خانقاہیں بنائی گئی ہیں، نہ کہ پارک۔