MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر نواز شریف نے بھی مخالفت کر دی ، بڑا اعلان

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عوام کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے ،

- Advertisement -

شہریوں کا مؤقف ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پاکستان میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ایسے میں ٹوئٹر پر ایک صارف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے مخاطب ہو کر درخواست کی کہ ‘ آپ میاں نواز شریف صاحب کو بولیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔ قبل ازیں اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی رہنما و نائب صدر مریم نواز کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔بعد ازاں مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔

میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ملک میں پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ،ہلدی اور کالی مرچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.